حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اسد اقبال انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے نائب صدر اسد اقبال رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اسد اقبال کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لیے ایچ ڈبلیو اے بی کی جانب سے ادارہ تعلیم و تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف آباد میں تعزیتی اجلاس جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی دُعا کی گئی کہ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف—فائل فوٹوسابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے شاہد شفیع کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی۔