لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے،جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھرکی نماز جنازہ آج لاہور میں بعدنمازعصر ادا کی جائے گی۔

یادرہے کہ چندروز قبل ہی جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا،اسی دوران ان کی علالت کی خبر سامنے آ ئی تھی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس ر فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن

پڑھیں:

توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔

راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
  • کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
  • کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتہ، گلگت بلتستان کی طرف سفر سے منع کردیا گیا
  • حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال  کرگئے، نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگی
  • حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے