اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز مکمل کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آسٹریلیا کے بہترین بلے باز اسٹیو اسمتھ نے اپنی 205ویں اننگز میں بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر مڈ آن پر ایک رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا اور 5ویں ٹاپ بیٹر بن گئے۔
اسٹیو اسمتھ نے اپنی اننگز کی پہلی شارٹ کے ساتھ سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ میں 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے۔ آسٹریلینز میں سابق کپتان رکی پونٹنگ نے 196 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کررکھا ہے۔ جبکہ ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور کمار سنگاکارا نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کی 195ویں اننگز میں انجام دیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز، بابر اعظم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹر نے اسمتھ کی طرح رنز کا طوفان نہیں مچایا۔ کیریئر کی ابتدائی 10 اننگز میں آخری نمبرز (6-9) پر کھیلنے کے بعد، اسمتھ نے 2013 میں بھارت میں بطور مڈل آرڈر بیٹر آسٹریلیشین ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی۔ ان کی نمبر 5 پر پہلی اننگز 185 گیندوں پر 92 رنز تھی جو انہوں نے موہالی میں کھیلا۔ 2014 میں اسمتھ نے عالمی سطح پر غلبہ حاصل کیا۔ انگلینڈ کے خلاف 32ویں اننگز میں 154 گیندوں پر 115 رنز بنا کر اسمتھ نے 100 مسلسل اننگز میں 6,257 رنز حاصل کیے، جس میں ان کی ا وسط 71.
مزید پڑھیں: بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
جنوری 2025 کے آغاز میں اسمتھ نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں 9999 رنز پر آؤٹ ہو کر اس سنگ میل تک پہنچنے کا موقع کھودیا تھا۔
195 = سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، کمار سنگاکارا
196 = رکی پونٹنگ
205* = اسٹیو اسمتھ
206 = راہول ڈریورڈ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ برائن لارا، راہول ڈریورڈ رکی پونٹنگ سچن ٹنڈولکر کمار سنگاکارا گالے ٹیسٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ برائن لارا رکی پونٹنگ ٹیسٹ کرکٹ اسمتھ نے سنگ میل
پڑھیں:
پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
فوٹو: فائلپنجاب میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں داخلے کےلیے ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی نے تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025 کی منظور دے دی۔ قانون کے متن میں تحریر کیا گیا کہ قانون پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں پر فوری طور پر نافذ ہوگا۔
متن کے مطابق داخلہ فارم کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس جمع کروانا ضروری ہوگا، خفیہ معلومات کو غیر مجاز اشخاص سے شیئر کرنے پر سزا ہوگی۔
اسی طرح حکومت غریب خاندانوں کےلیے مفت ٹیسٹنگ کا بندوبست کرے گی، بیماریوں کی تشخیص پر متاثرہ طلبہ کو کونسلنگ دی جائے گی۔
مذکورہ بل منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔