ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کوئٹہ میں منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے پر 15 سالہ لڑکی حرا کو سگے باپ اور ماموں نے قتل کردیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی کو ماموں سے فائرنگ کروا کر قتل کروایا۔ پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس سیریس کرائم انویسٹگیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکا شفٹ ہو گیا تھا چند روز قبل کوئٹہ آیا تھا۔
پولیس کے مطابق باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ مل کر بیٹی حرا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم اپنی بیٹی حرا کو بہانے سے گھر کے باہر لے گیا اور خود گھر کے اندر آیا، اس دوران ماموں نے فائرنگ کرکے حرا کو قتل کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 سالہ امریکا ٹک ٹاک حرا کوئٹہ کوئٹہ پولیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 15 سالہ امریکا ٹک ٹاک کوئٹہ کوئٹہ پولیس حرا کو
پڑھیں:
بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔