علی ساہی:   آئی جی پنجاب نے ترقیوں سے محروم انسپکٹرز کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شنوائی کے لیے طلب کر لیا ، اُن  کی جانب سے صوبہ بھر کے 62 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق لاہور پولیس کے 7، فیصل آباد کے 15، راولپنڈی کے 10 انسپکٹرز کو ویڈیو لنک پر شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ ملتان کے 7، شیخوپورہ کے 3، بہاولپور کے 5، ساہیوال کے 5، گوجرانوالہ کے 3 اور سرگودھا کے 2 انسپکٹرز بھی اس شنوائی میں شامل ہیں۔

مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی 

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ان انسپکٹرز کی شنوائی کے بعد ترقیوں کے بارے میں مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ 
 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شنوائی کے

پڑھیں:

عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری

عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت  کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں  کی جائیں گی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جب کہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے ایس او پیز میں واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
  • پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ