چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کا سنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے.اس سلسلے میں سعودی عرب کا بنک فنڈ فراہم کر رہا ہے.
،انہوں نے کہا کہ آب نوشی اسکیم صدقہ جاری ہے،یارک کی مزید چار سو خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کا گیا ہے،اس علاقے کی کل پچیس سو سے زائد خواتین مستفید ہو رہی ہیں.مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما قاری عبداللہ سلفی نے کہا کہ عدم برداشت نے امن و سکون برباد کر دیا ہے،قتل و غارت کے سبب امن تباہ ہو چکا ہے،مسلمان آپس میں لڑ رہے ہیں،خونی رشتہ داروں میں بھی جھگڑے ہو رہے ہیں،طلاق عام ہو چکی ہے،بے ادبی و بد تہذیبی پھیل گئی ہے،ہماری اجتماعیت دم توڑ چکی ہے لہذا اپنے اندر برداشت کا جذبہ پیدا کریں تا کہ معاشرے کا نظام پرسکون طریقے سے رواں رہ سکے.صبر و تحمل اور برداشت کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے. انہیں جنت ملے گی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر راجہ اختر حسین محمدی نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کیا جائے. مرکزی جمعیت کی یہی دعوت ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مذہبی و سیاسی تنظیم ہے
.آب نوشی اسکیم کا قیام عوام کی خدمت کا مظہر ہے.ضلعی ناظم اعلی مولانا عارف نے کہا کہ جس نے رسول اللہ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی.ہمیں خوشی و غمی میں سنت کے مطابق اعمال کرنے چاہئیں کیوں کہ ان کی حیات طیبہ قیامت تک کے لوگوں کے لیے نمونہ و مثال ہے. یارک میں آب نوشی کا منصوبہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی عوام سے محبت کا اظہار ہے.فقیر اکرام اللہ نے کہا کہ دین اسلام نے اجتماعیت پر زور دیا ہے لیکن ہم انفرادیت کی راہ پر گام زن ہیں جو اسلامی تعلیمات سے ہٹ کر ہے.
ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی خیر کا راستہ اختیار کرنا چاہیے. آب نوشی اسکیم اجتماعیت کی علامت ہے کیوں کہ اس سے تمام لوگ مستفید ہوں گے.سینئر صحافی ابوالمعظم ترابی نے کہا کہ لفٹ کینال کے منصوبے پر جتنا جلدی کام شروع ہو گا اتنا جلدی تکمیل ہو گی.جو ملک بھر کے لیے مفید ہو گا. یارک میں پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کا حساب بھی مانگا جائے کہ وہ کہاں ہیں. اگر خراب ہیں تو ٹھیک کیوں نہیں کروائی جاتیں.یہ ایک اسکیم ناکافی ہے،انہوں نے کہا کہ یارک کے قریب سی پیک پر لوٹ مار کا عمل روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،یہاں جرائم پیشہ مسلح عناصر کی موجودگی تشویش ناک ہے،تقریب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث فورس کے رہنما مولانا طارق، عقیل الرحمان، محمد عمران حسام، فرحت شکیل، مولانا محمد یوسف اور رشیدبھیموجودتھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔