سنگل سے انکار پر ہاردک پانڈیا کڑی تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سابق بھارتی بلے باز امبتی ریودو نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں دھروو جوریل پر عدم اعتماد دکھانے پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔
گزشتہ روز راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 18 ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے دھروو جوریل کو سنگل لینے سے روک دیا تھا۔
امبتی ریودو نے جہاں ہاردک پانڈیا کی مشکل اننگ کی تعریف کی وہیں انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سینئر کھلاڑی کو نوجوان دھروو پر زیادہ اعتماد دِکھانا چاہیئے تھا۔
میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ ہاردک کی کارکردگی اچھی تھی کیوں کہ یہاں بیٹنگ آسان نہیں تھی اور دوسرے اینڈ سے وکٹیں گر رہی تھیں۔ اس لیے انہوں اچھی رفتار سے اننگ کھیلی۔ البتہ، میچ کے آخری لمحات میں وہ دھروو جوریل پر تھوڑا زیادہ اعتماد دِکھا سکتے تھے۔
واضح رہے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں بھارت کو 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔