جنوبی سوڈان میں طیارے کے حادثے میں 20 افراد جاں بحق، ایک شخص زندہ بچا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 غیر ملکی شامل ہیں، جن میں دو چینی، ایک بھارتی اور دو یوگنڈا کے عملے کا رکن تھا، جبکہ باقی 15 افراد جنوبی سوڈان کے شہری تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی سوڈان میں طیارے کے حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سوڈانی حکام کے مطابق طیارے میں سوار 21 میں سے صرف ایک شخص بچ پایا، طیارہ تیل کمپنی کے عملے کو لے کر جا رہا تھا، جو گر کر تباہ ہوگیا۔ سوڈان کے پیٹرولیم حکام نے کہا کہ یہ طیارہ بدھ کی صبح یونٹی اسٹیٹ کے تیل کے کھیتوں کے قریب پرواز بھرنے کے تین منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کا ہدف دارالحکومت جوبا پہنچنا تھا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 غیر ملکی شامل ہیں، جن میں دو چینی، ایک بھارتی اور دو یوگنڈا کے عملے کا رکن تھا، جبکہ باقی 15 افراد جنوبی سوڈان کے شہری تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2021ء میں بھی ایک کارگو طیارہ جوبا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے ایندھن لے جایا جا رہا تھا اور اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی سوڈان
پڑھیں:
راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔