سکھر ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت ریڑھی و سبزی فروٹس تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کی جانب سے روزگار پروگرام کے تحت سکھر کے 24 افراد میں ریڑھی اور سبزی و فروٹس تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں مقامی پارک میں ایک تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ تھے جبکہ الخدمت کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاہد، ضلعی صدر رضا اللہ گھمرو، جماعت اسلامی علاقہ شرقی کے ناظم معراج احمد، ایڈووکیٹ سکندر جونیجو سمیت دیگر موجود تھے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ الخدمت بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، الخدمت کی جانب سے عوامی خدمات کا سفر جاری ہے، ضلع سکھر میں صحت، یتامیٰ اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد اب باقاعدہ طور پر روزگار سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے شہر کے لوگوں کو باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت جلد سکھر میں بنو قابل پروگرام کا آغاز بھی کرے گی۔ جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے ذریعے اپنے خاندان کیلیے باعزت روزگار کا انتظام کرسکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
اس حوالے سے ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔
اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔