کراچی:

 میرے شوہر ندال کو بلوا دو، یہ وہ الفاظ تھے جو پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار اور شادی کی خوائش مند امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس رات بھر ادا کرتی رہیں ۔

پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے فریاد کرتی امریکن خاتون نے اپنے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔بس تھوڑی تھوڑی دیر میں ان کے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلتے Call my husband, Nadal۔۔۔۔۔۔لیکن وہاں سیکورٹی پر تعینات مرد وخاتوں پولیس اہلکاروں کے پاس ایک ہی جواب دیا تھا۔

We're trying to find Nadal and introduce him to you.

Please wait.

ہم ندال کو تلاش کرکے آپ سے ملوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظار  کریں.

یہ جواب سن کر اپنے عاشق ندال کا انتظار کرتے کرتے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے گذشتہ رات کا بیشتر حصہ کراچی کے علاقے عثمان آباد کے علی آرکیڈ کی پارکنگ میں کرسی پر بیٹھ کر گزاردیا۔

پولیس والوں اور بلڈنگ مکینوں  کے اصرار پر امریکی خاتون کچھ دیر کے لیے یونین آفس میں چلی گئیں اور وہاں انہوں نے آرام کیا۔

یہ بات بلڈنگ کے باہر چائے خانے پر موجود علاقہ کے رہائشی رفیق احمد نے ایکسپریس کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ جب سے یہ امریکی خاتون واپس علی آرکیڈ میں آئیں تو وہ رات بھر بلڈنگ کی پارکنگ میں سیکورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کرسیوں پر بیھٹی رہیں۔

امریکی خاتون کو کھانے کی پیشکش بھی کی  گئی ان کے لیے برگر ۔سوپ سمیت مختلف اقسام کے کھانے منگوائے گئے تاہم اپنے عاشق ندال کے انتظار اور محبت میں دھوکا کھانے کے غم میں انہوں نے کھانا نہیں کھایا۔بس بہت اصرار پر دو بسکٹ اور چائے پی لی۔ ۔بس وہ یہ فرہاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر ندال کو بلوا دو۔

اس جملے کا کوئی جواب کسی کے پاس موجود نہیں تھا۔پ ولیس والے ان کو تسلیاں دیتے ریے ۔چائے خانے پر موجود رفیق احمد نے بتایا کہ امریکی خاتون کو دیکھنے کے لیے گذشتہ شب علاقہ مکینوں کا جم غفیر بلڈنگ کے باہر موجود رہا۔لوگ چائے خانے پر چائے پیتے ہوئے امریکی خاتون اور ندال کی محبت کی داستان پر تبصرے کرتے رہے۔

امریکن خاتون نے عثمان آباد کے علی آرکیڈ کی پہچان پوری دنیا میں کرادی ۔پولیس کے گشت کے باعث مجمع کم ہوا۔پوری رات جاگ کر گزارنے کے بعد امریکن خاتون بلڈنگ کے یونین آفس میں آرام کے لیے چلی گئی ۔سونے سے قبل پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے ندال کا انتظار ہے.I am waiting for Nadal.اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔

دوسری جانب بلڈنگ کے مکین اس صورتحال کے سبب شدید پریشانی کا شکار رہے ۔انہوں نے بلڈنگ کے داخلی اور خارجی دروازوں کو بند کردیا۔علاقہ کے مکین رفیق احمد نے بتایا کہ ندال اور اس کے اہلخانہ کا کچھ معلوم نہیں یے کہ وہ کہاں ہیں؟۔ان کو تلاش کرنا حکومت اور پولیس کا کام یے ۔حکومت اس مسئلے سے ہمیں فوری نجات دلائے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون انہوں نے بلڈنگ کے ندال کو کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • میرے اوپر انڈوں سے حملے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، بدتمیزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، آئی جی
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • مائی کلاچی کا اندھیرا اور ایس ایچ او لال نند کا اجالا
  • مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • اسپرٹ آف کرکٹ کی عدم پاسداری؛ پی سی بی کا میچ ریفری، ایونٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ