غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق تازہ ترین کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔

دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور حماس غزہ کے 8 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی تحویل میں موجود 8 افراد میں 5 تھائی شہری اور تین اسرائیلی شامل ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت آج تحویل میں موجود افراد کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ ہوگا۔

اس سے قبل 2 مراحل میں 7 یرغمالیوں کے بدلے 290 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا، 25 جنوری کو حماس نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین اہلکار کیں،  بدلے میں اسرائیل کی قید میں موجود میں 200 فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔

اس سے قبل 20 جنوری کو حماس نے 3 اسرائیلی خواتین کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرایا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو رہا

پڑھیں:

مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں  چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب  نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی  ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔

آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد  آفتاب کی تھانہ مناواں  میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعدپاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز