پورٹ قاسم، پی آئی بی ٹرمینل سے ریلوے لائن بچھانے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پورٹ قاسم اتھارٹی پی آئی بی ٹرمینل سے ریلوے لائن بچھانے میں ناکام ہو گئی، ملک کے دیگر شہروں میں کوئلے میں ٹرانسپورٹ کے ذریعے منتقلی سے ماحولیاتی آلودگی پھیل گئی۔ جرأت کے رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے درمیان 6؍نومبر 2010کو عملدرآمد معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے مین ریلوے لائن تک ریلوے کی پٹری بچھائی جائے گی تاکہ ویگنس میں کوئلہ بھرنے اور خالی کرنے کے لئے محفوظ طریقہ اپنایا جائے ۔ ستمبر 2014کی ایک ماہانہ پیش رفت رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان ریلوے کے افسران میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں طے ہوا کہ پی آئی بی ٹی کو مین ریلوے لائن سے ملانے کے لئے پاکستان ریلوے فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرے گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا مالی معاملات میں معاونت اور فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے بہترین کنسلٹنٹ تعینات کیا جائے گا، سال 2019 تک ریلوے لائن بچھائی نہیں گئی جس کے باعث کوئلہ گاڑیوں میں ملک کے دیگر علاقوں میں بھیجا گیا جس کے باعث فضائی آلودگی اور ٹریفک میں اضافہ ہوا۔ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل نے ریلوے لائن بچھانے کے لئے پورٹ قاسم اتھارٹی کو کوئی رقم جاری نہیں کی اور نہ ہی کوئلہ بھرنے کی جگہ پر سہولیات فراہم کیں، 5سال سے زیادہ مدت گزرنے کے باوجود ریلوے لائن بچھانے کے لئے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کو اپریل 2020 میں آگاہ کیا گیا لیکن پورٹ انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر اعلیٰ حکام نے ہدایت کی کہ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن اجلاس بھی طلب نہیں کیا گیا، اعلیٰ حکام نے پی آئی بی ٹی کو مین ریلوے لائن سے ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کی ہدایت کی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل پورٹ قاسم اتھارٹی پی آئی بی کے لئے
پڑھیں:
سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ جس میں ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔