کراچی کا شہری امریکی خاتون سے شادی کیلئے تیار، شرط رکھ دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی۔امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے کراچی کے شہری نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ ‘میرا نام عبدالرحیم ہے، پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔شہری نے کہا کہ ‘میں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلوں گا اگر مجھے اجازت مل گئی، ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوں۔پاکستانی پاسپورٹ، ہر ہفتے 3 ہزار ڈالر چاہئیں، نوجوان کی محبت میں آئی امریکی خاتون کے مطالباتعبدالرحیم نے امریکی خاتون سے شادی کیلئے اپنی شرط بھی بتائی اور کہا کہ ‘میری شرط صرف اتنی سی ہے کہ اگر وہ ہندو یا عیسائی ہیں تو مسلمان ہوجائیں۔
واقعے کا پس منظر
اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی تاہم نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا۔خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور پھر اس کا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔
ریسکیو 1122 کی آپریٹر نے بذریعہ فون کامیاب زچگی کرانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی خاتون سے شادی
پڑھیں:
کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
کراچی:ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔
ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔
ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔