وزیرِ اعظم کی تحریک انصاف کو پھر سے مذاکرات کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں، کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے، میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صدقِ دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ، ہماری ارکان نے پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ نے تحریری مطالبات دیے ہیں ہم بھی تحریری جواب دیں گے اور ابھی 28 تاریخ کو ملاقات ہونی تھی لیکن اس سے پہلے ہی تحریک انصاف انکار کرکے بھاگ گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے، کیا یہی طریقہ درست نہیں ہے کہ تحریری طور پر ملنے والے مطالبات کا تحریری طور پر ہی جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں ایک فی صد کمی کا اعلان کیا ہے یہ کم از کم 2فی صد کم ہونی چاہیے تھی ،انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوگئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔
امریکا اور چین میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر معاملات مذاکرات سےحل کرنے پر اتفاق ہوگیا
مزید :