کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری2025ء) کویت میں ٹیم "ہم سب کا پاکستان" پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد یکسوئی کے ساتھ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ٹیم ہم سب کا پاکستان نے صدر انعام مورگانائیٹ کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان کویت میں نامزد سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ہم سب کا پاکستان انعام مورگانائیٹ نے اپنی ٹیم کا تعارف فرداً فرداً کرانے کے ساتھ سفیر محترم کو ہم سب کا پاکستان کے وژن اور مشن کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ملکر اپنے ملک کا امیج بہتر بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دیار غیر میں ہم بس صرف پاکستانی ہیں اورہماری سیاسی وابستگی اسی وقت اچھی ہے جب ہم پاکستان میں ہوتے ہیں۔ سفیر محترم کے بارے میں کہا کہ ابتدائی ملاقاتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئے سفیر صاحب اور انکی ٹیم انتہائی پروفیشنل، دانش اور حکمت اندیش دوستانہ رویے کی حامل ہے انکی تعریف کی اور کہا کہ کویت پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو کے دور میں تعلقات کی نئی جہتیں کھلیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفیر پاکستان کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، جیسے طبی عملے کی کویت آمد ہوئی ہے ایسے ہی اور مزید دوسرے شعبوں میں افرادی قوت کی بھرتی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہم سب کا پاکستان کی جانب سے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا قومیت اور اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویت میں رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی اپنابے مثال کردار ادا کر رہی ہے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں افرادی قوت بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں جس پر کام کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان اور ٹیم کے صدر نے ملکر یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ صدر ہم سب کا پاکستان کی ٹیم میں صدر محمد انعام مورگانائیٹ، سینئر نائب صدرمحمد عرفان شفیق، سیکریٹری جنرل عماد بخاری، میڈیا ہیڈسلمان خان، میڈیا ایڈوائزر محمد عمران ظفر، سوشل میڈیا ایڈوائزر ندیم اکبر، سینئر ایڈوائزر نعمان اسلم گھمن، سینئر ایڈوائزرو صحافی محمد عمران، سینئر ایڈوائزرمحترمہ شائستہ زاہد، شعبہ شعر و ادب فیاض وردگ، شعبہ سماجی فلاح علی، سینئر صحافی عابد ملک شامل ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی کمیونٹی ہم سب کا پاکستان سفیر پاکستان کویت میں کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔

آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔

تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی گئی تھی جس کے بارے میں تاحال کوئی اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست پر تقرری سے پہلے اسپیکر ایوان میں اس منصب کے خالی ہونے کا اعلان کرینگے جس کے بعد ارکان سے نامزدگی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

جن ارکان کی طرف سے عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ان کی حیثیت آزاد رکن کی ہے وہ قبل ازیں خو د کو سنی اتحاد کونسل سے وابستہ ظاہر کرتے رہے ہیں جس کے اپنے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو دس سال کی سزائے بامشقت سنائی جاچکی ہے اور انہیں نا اہل قرار دیا جاچکا ہے اب خو د بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔

قائد حزب اختلاف کے تقرر سے پہلے اسپیکر موصولہ درخواست پر ثبت ارکان کے دستخطوں کی انفرادی طور پر تصدیق کرینگے اگر کسی ایک رکن کے دستخط سیکریٹری میں پیش کردہ دستخطوں سےمختلف ہوئے اور ان کی تصدیق نہ ہوسکی تو پوری درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • رنگِ ادب کا اقبال عظیم نمبر
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
  • حریت کنوینر غلام محمد صفی سے امن کے سفیر محمد طاہر تبسم کی ملاقات
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق