علی بابا نے بھی اپنا اے آئی ماڈل کوین 2.5 میکس ریلیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
چین کے سب سے بڑے آن لائن اسٹور چلانے والی کمپنی، علی بابا گروپ نے اپنے نئے اے آئی ماڈل “کوین 2.5 میکس” کا آغاز کر دیا ہے۔
چینی اسٹارٹ اپ کمپنی ڈیپ سیک کی حیرت انگیز کامیابی کے بعد چین میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے، اور علی بابا گروپ نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل “کوین 2.
علی بابا کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل ڈیپ سیک اور چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ مؤثر ہے۔
علی بابا نے “کوین 2.5 میکس” کو چینی نئے سال کے پہلے دن ریلیز کیا، جب کہ چین میں سرکاری تعطیلات جاری تھیں۔
ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں بیدو اور بائٹ ڈانس بھی اپنے اے آئی ماڈلز پہلے ہی متعارف کروا چکی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی بابا
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔