فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، اداکار شدید مایوس
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔
فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آگرنشہ اور کھانا دیا ہے اور کھانا کھانے کے بعد معمر چوکیدار بےہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزمان فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے ہیں ملزمان نے گھر میں داخل ہونے کے بعد کمروں میں موجود الماریوں اوردیگر سامان کی تلاشی لی.
ملزمان نے فخر عالم کے گھر میں موجود تجوری کو بھی توڑنے کی کوشش کی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کیلئے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون بےحد ضروری ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، انہیں نے اس صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ چور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کا اصل نقصان ذہنی سکون کا کھونا ہے کیونکہ یہ سب ان کیلئے پریشان کن ہے۔
ایک پر فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے ان کے گھر میں چوری کی واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت اور ملزم کو پکڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چوری کی واردات فخر عالم کے عالم کے گھر کرتے ہوئے گھر میں کے بعد
پڑھیں:
انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔
گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔
میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
عبید شاہ نے 14.5 ویں اوور میں کامران غلام کی وکٹ لی تھی جس کے بعد وہ جذباتی ہوگئے اور جشن مناتے ہوئے ہاتھ عثمان خان کے منہ پر مار دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ایک کرکٹ تماشائی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "اس سے پہلے میں کبھی اتنا مسکرایا نہیں ہوں گا"۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے وکٹ صرف بہانا تھا اصل ہدف عثمان کو مارنا تھا"۔