کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ اور اسپن بالرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی مہارت کو نکھارنے کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی رفتار اور لائن لینتھ کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کی۔ ان کے ساتھ میر حمزہ اور سہیل خان نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اسپن بالنگ میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ابرار احمد بھی مشقوں کے لیے میدان میں آئے، جہاں وہ اپنی گگلی اور مسٹری ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کوچز محمد مسرور اور طاہر خان کی زیر نگرانی ہونے والا پریکٹس سیشن جمعرات کے روز 3 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں بولرز نے فزیکل ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کی پہلی آزمائش سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی، جو چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی ٹیم کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 8 فروری کو لاہور، دوسرا میچ ساؤتھ افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ 10 فروری کو لاہور، تیسرا میچ 12 فروری کو کراچی میں ہوگا جب کہ فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے، جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ سیریز اور ٹورنامنٹ پاکستانی ٹیم کے لیے اپنی تیاریوں کو جانچنے کا سنہری موقع ہے، جہاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی فروری کو کے لیے

پڑھیں:

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) امریکہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عالمی تعلیمی معیار کو اپنانے اور ڈیجیٹل و علم پر مبنی معیشت کے قیام کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این آئی ٹی اور اے ایس یو کے درمیان اشتراک پاکستان کی تعلیمی تبدیلی کی جانب ایک نمایاں قدم ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیم، دوہری ڈگریوں، بین الاقوامی نصاب اور جدید تحقیقاتی مواقع تک رسائی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان موجود ہیں، ہمیں اس توانائی کو ایک موثر قومی سرمایہ میں تبدیل کرنا ہے، یہ شراکت داری ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کی مہارتوں سے لیس کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

انہوں نے اے ایس یو کے ساتھ اشتراک کو سراہا جو گزشتہ دس سال سے مسلسل امریکہ کی سب سے جدید یونیورسٹی قرار دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک پاکستان کو عالمی جدت اور مقامی اہمیت کے سنگم پر لے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی پاکستان میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت ، فن ٹیک اور ای-کامرس جیسے شعبوں کے لیے ایک قومی ٹیلنٹ پائپ لائن کے طور پر کام کرے گا جو ڈیجیٹل پاکستان وژن سے ہم آہنگ ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت کی جانب سے ایسے مستقبل بین تعلیمی ماڈلز کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قومی قیادت اور بین الاقوامی علمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک اصلاحات پر مبنی وژن کا عملی نمونہ ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جب قومی صلاحیت کو عالمی مہارت کے ساتھ جوڑا جائے تو بڑی تبدیلیاں ممکن ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کا مستقبل ایسی یونیورسٹیز کے قیام میں ہے جو عالمی سطح پر مسابقت رکھتی ہوں اور مقامی ضروریات کو پورا کرتی ہوں، اے ایس یو کے ساتھ اشتراک یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایک جدید اور جامع تعلیمی نظام کس طرح قوموں کو بدل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرز کے اشتراک کے امکانات ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ بھی زیر غور ہیں تاکہ فاصلاتی اور ڈیجیٹل تعلیم کے میدان میں اے ایس یو کی علمی برتری کو مزید وسعت دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • پاکستان میں جدید AI ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
  • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے