تاجر اور صنعتکار شرح سود میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر طفیل نے جسار ت کے سوال ’’شرح سود کم ہو نے سے عوام کی معاشی حالت کیوں تبدیل نہیں ہورہی ہے؟ ‘‘ کے جواب میں کہا کہ تاجر اور صنعتکارحکومت کی جانب سے شرحِ سود میں مسلسل کمی کوعوام تک منتقل نہیں کر رہے ہیں اور سارا منافع خود اپنے پاس رکھ لیتے ہیںاور وہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ثمرات عام آدمی تک کب پہنچیں گے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جو13سے کم ہو کر 12 فیصد تک آ گئی ہے۔ 7 ماہ میں مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود میں کمی کی گئی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کی توقع کی جا رہی ہے اس کے باوجود تاجر اور صنعتکار اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ شرح سود کم ہونے سے حکومت پر قرضوں اور سود کی ادائیگی کا بوجھ فوری کم ہو جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے تقریباً 1300 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔رواں مالی سال کے لیے سود کا ہدف 9 ہزار 800ارب روپے تھا جو تقریباً 18 فیصد شرح سود کے حساب سے بنایا گیا تھا، لیکن شرح سود میں تاریخی کمی کے بعد سود کا خرچ ساڑھے 8ہزار ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔ حکومت اسے بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا شرح سود کم ہونے سے عام آدمی کی معاشی حالت بھی بدلے گی؟ اس کا جواب تاجروں اور صنعتکاروں سے طلب کر نا چاہیے ۔ نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے جسار ت کے سوال کے جواب میں کہا کہ’شرح سود کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو اس وقت ہو گا جب افراط زر آج کے ریٹ پر مستحکم رہے۔ اس وقت افراط زر تقریباً4سے 5 فیصد ہے۔ اس کا برقرار رہنا مشکل ہے۔ اگلے چند ماہ اہم ہیں۔ مارچ میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان آ رہا ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں اضافہ نہ کرنا اور افراط زر بھی نہ بڑھانا شاید آئی ایم ایف کو قابل قبول نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ یہ بات بھی کسی حد تک درست ہے کہ تاجر اور صنعتکارحکومت کی جانب سے شرحِ سود میں مسلسل کمی کوعوام تک منتقل نہیں کر رہے ہیں اور سارا منافع خود اپنے پاس رکھ لیتے ہیںاور وہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد نے جسار ت کے سوال کے جواب میں کہا کہ شرح سود کم ہونے کا مثبت اثر عام آدمی تک پہنچنے میں کم از کم 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ حکومت کا شرح سود 22 سے12 فیصد پر لانا بڑی کامیابی ہے۔ شرح سود اگر 11 یا 10 فیصد پر آ جائے تو یہ آئیڈیل ہے۔ 3 فیصد بینک بھی لیتا ہے۔ 14 یا 15 فیصد پر کاروبار آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ نہ صرف بزنس کمیونٹی بلکہ عام آدمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں۔ کاروبار بڑھے گا تو بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہونے کی وجہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق بھی ہے۔ پچھلے سالوں میں عوام کی قوت خرید کم ہو گئی ہے۔ شرح سود کم ہونے سے معاشی ایکٹیوٹی بڑھنے کی صورت میں ڈیمانڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے اور مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ شرح سود 12 فیصد سے نیچے آنا مشکل ہے، یعنی اس کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات کم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ثمرات عام ا دمی تک شرح سود کم ہونے شرح سود کم ہو کے جواب میں تاجر اور رہے ہیں
پڑھیں:
ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
کراچی:ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔
پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔
عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔
حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کی گئیں تاہم 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔
پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی اور 94.3 فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1 فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔
مزید برآں 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی جبکہ 15.6 فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔
اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور 13.8 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔