بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنی ناکامیوں کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے 'اومکارا' میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم 'گول مال' کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔
ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم "کوئی میرے دل سے پوچھے" سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔
ایشا نے کہا کہ میں نے کئی اچھے پروجیکٹس کو ٹھکرایا، اور اگر میں انہیں کرتی تو میرا کیریئر مختلف ہوتا۔"
ایشا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انکار کرنے والی فلموں کی فہرست بہت طویل ہے، اور اگر وہ ان پروجیکٹس میں کام کرتیں تو ان کی فلمی کامیابیاں مختلف ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست بتاؤں تو لوگ مجھے چپل ماریں گے۔
ایشا دیول نے 2012 میں بزنس مین بھرت تختیانی سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایشا کو ویب سیریز 'ہنٹر ٹوٹے گا نہیں توڑے گا' میں دیکھا گیا، جبکہ ان کے بھائی سنی دیول کی فلم 'غدر 2' نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر اداکارہ کی مداحوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹرز روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی مبینہ وجہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے گینگ کے روحانی پیشواؤں، پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ مہاراج کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز بیان تھا۔ پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔