پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے ، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے ، ابھی ہم سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہاں اپنے معاشی اثرات چھوڑتی ہے۔چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے اعزاز اور خوشی کا مقام ہے کہ میں یہاں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیں کئی دہائیوں پر محیط ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری والدہ نے بتایا کہ انہوں نے چواین لائی کا استقبال کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم میں بہت ساری قدری مشترک ہے ،یہ دوسری صرف کہنے کی حد تک لازوال نہیں ہے ،یہ تعلقات نہ صرف گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ہیں بلکہ عوام سے عوام بھی محبت میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری دوستی کو سمجھنے کیلئے چین جانا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ میرا چھ دفعہ چائنا جانا ہوا ،مجھے چائینہ میں کبھی احساس نہیں ہوا ملک سے باہر ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جتنی عزت وہاں کی جاتی ہے یہی لازوال دوستی کی مثال ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی ہم سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہاں اپنے معاشی اثرات چھوڑتی ہے ،اس پیکٹ اینڈ کے ارد گرد بہت سے کہانیاں بہت سے ثبوت ہیں ،یہ پاک چین دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اگلی جنریشن کو یہ دوستی مزید مضبوط دے کر جانی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری دعا ہے یہ دوسری اسی طرح جڑی رہے ،یہ دو آئرن بھائیوں کی داستان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں وزیر اعظم کے ہمراہ چائینہ کے دورے کے موقع پر شی آن گئے ،صدر شی جنگ پنگ کا آبائی علاقہ ہے وہ ،اس دوستی کی مضبوطی میں جو کردار ہم ادا کر سکے وہ کریں گے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اس واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کارفرما ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مودی حکومت ایک سازش کے تحت پہلگام واقعے کو استعمال کرکے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات قومی اتفاق و اتحاد اور سیاسی استحکام کا تقاضا کرتے ہیں، اس وقت پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو سکتی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ بانی چیئرمین کو رہا کیا جائے اور قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے موجودہ صورتحال سے نمٹا جائے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم جعلی حکومت میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ممکن نہیں، موجودہ وقت حقیقی عوامی مینڈیٹ کا متقاضی ہے، جعلی مینڈیٹ سے نجات ضروری ہے۔
Post Views: 1