واشنگٹن طیارہ حادثہ :67 افراد ہلاک ،1 پاکستانی خاتون شامل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
واشنگٹن : واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک فضائی حادثے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ایک طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان ہوا، جس میں 64 افراد طیارے میں سوار تھے اور 3 فوجی اہلکار ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ یہ طیارہ کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچا تھا، جہاں یہ حادثہ دریائے پوٹومیک کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیشتر لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں۔
اس واقعے کی تحقیقات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا الزام سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی پر عائد کیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، زائرین عرافات سے مدینہ جارہے تھے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے اور ڈاگئی طوطالئی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔