خیبر پختونخوا: رواں ماہ 10 دہشتگرد ہلاک، 72 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 1 ماہ میں صوبے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 72 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا نے 2023ء سے اب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2023ء میں دہشت گردوں کے خلاف 2 ہزار 531 آپریشن ہوئے، جن میں 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 917 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 44 کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے خیبر پختون خوا میں سال 2024ء کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
2024ء میں شدت پسندوں کے خلاف 3 ہزار 238 آپریشن کیےگئے، اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 12 کلو سونا بھی برآمد ہوا۔
رواں سال 2025ء کے اس پہلے مہینے جنوری میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جا چکے ہیں، جن میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 72 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
رواں ماہ لکی مروت میں کالعدم تنظیم کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اضلاع کی سطح پر سینٹرل انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز قائم کیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں، آلات اور ڈرونز کیمرے فراہم کیے گئے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی ریجنز کی تعداد 7 سےبڑھا کر 15 کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کیا دہشت گردوں کے سی ٹی ڈی کے خلاف
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔