شالیمار ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سٹی42: شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین کو اوور سپیڈ کیا تھا، جس کے باعث ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیے تھی لیکن ڈرائیور نے اس سے زیادہ رفتار رکھی جس کی وجہ سے کوچز ڈی ریل ہوئیں۔ تحقیقات کے مطابق اگر ڈرائیور بروقت بریک لگاتا تو حادثہ کم نقصان دہ ہوتا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک بوگی کے اُترنے کے بعد ڈرائیور کو حادثے کا علم نہیں ہوا اور وہ ایک کلومیٹر تک ٹرین چلاتا رہا، جس سے مزید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں ٹریک کے سلیپرز کو بھی بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔
اُ ن کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 5.92 شدت کا زلزلہ
فلپائن (ویب ڈیسک) جزیرے منڈاناؤ میں 5.92 شدت کا زلزلہ آیا ہے، فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
برلن سے جرمن ریسرچ سینٹر پوسٹڈیم برینڈبرگ کے مطابق منگل کی شام فلپائن کے شہر دواؤ سٹی میں 5.92 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی فلپائن کے ساحلی جزیرے منڈاناؤ میں آنے والا زلزلہ زمین کے اندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔