190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل دوبارہ دائر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے خلاف اپیل رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کردی ہے۔
خالد یوسف ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا تھا، جس کے بعد اعتراض دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’عمران خان دوبارہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے‘
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں میزبان اور بیورو چیف فیصل حسین کے ساتھ گفتگو میں شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں ہے اور یہ اُن کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اور میرا اُن کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔
شبر زیدی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو کھیت، گولیمار اور ایسے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ جو اسمبلی میں موجود ہیں اُن کا کوئی کردار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔