پچھلے برس بانوے ملین سے زائد مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تعداد 2018 میں 89.1 ملین کےسابقہ ریکارڈ کو بھی عبور کر گئی۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق حالانکہ خطے میں غزہ جنگ اور گزشتہ اپریل کے شدید سیلاب کے باعث پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت غیرمعمولی رہی۔
ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان واقع متحدہ عرب امارات کا یہ شہر گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا قرار دیا جا چکا ہے۔
دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس کے مطابق، 'ہوائی اڈا اب بھی اس شہر کی کووڈ انیس کی عالمی وبا کے بعد دوبارہ معمول کی جانب بڑھنے کی حالت سے فائدہ اٹھا رہا ہے‘۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا، ''ہم نے اپنی مکمل صلاحیت بحال کر لی ہے۔
نئی ایئرلائنز کو دبئی ایئرپورٹ کی جانب راغب کیا ہے اور گزشتہ سال کے دوران زیادہ تر شعبوں میں دوہرے ہندسے کی ترقی دیکھی گئی۔‘‘تجارت، سیاحت اور کاروبار کے مرکز دبئی میں ریکارڈ رئیل اسٹیٹ قیمتیں اور آبادی میں زبردست اضافہ بھی دیکھا جا رہا ہے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت کا تیل پر انحصار کم کرنے اور اقتصادیات کو متنوع بنانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں شائع ہونے والی ایک اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دبئی کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 27 فیصد حصہ 2023 میں اس کے ہوا بازی کے شعبے، بشمول امارات ایئر لائن اور دبئی ایئرپورٹس سے آیا۔
گرفتھس کے مطابق دبئی اس وقت اپنی حرف ایئرلائنز اور ان کے ہوائی اڈوں کی سست بحالی سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے، جنہیں نئے طیاروں کے آرڈرز کی تاخیر کا سامنا ہے۔
ع ت، ع ب (اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز
ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری
معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔
اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز نے دستخط کیے۔
پلاننگ، ڈیزائن، تنصیب اور عملدرآمد سمیت پورا منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔ M2P کنسلٹنٹس عملدرآمد کے دوران تکنیکی رہنمائی اور ٹینڈرنگ مرحلہ کے بعد منتخب کمپنی کی نگرانی کریں گے۔
تقریب میں ای گیٹس کو ICAO اور مقامی ایجنسیوں کے نظاموں سے جوڑنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ نظام سیکیورٹی، خودکار چیکنگ، اور عملے پر انحصار میں کمی لا کر مسافروں کے لیے سفر کو سہل اور مؤثر بنائےگا۔
لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سروے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروے کل سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ
اس موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سینیئر افسران، بشمول پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور انجینیئرنگ سروسز کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ای گیٹس ایئرپورٹس پاکستان پی اے اے اے منصوبے کا آغاز وی نیوز