بلند ترین اونچائی پر غباروں کے درمیان رسی پر چہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
جرمن کے ایک بہادر جوڑے نے 8,202 فٹ کی بلندی پر غباروں کے درمیان معلق رسی پر چل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
Friedi Kühne اور Lukas Irmler Riedering نے آسمان پر 8,202 فٹ کی بلند پر سلیک لائن کے پار چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔
انہوں نے 6,236 فٹ کا سابق ریکارڈ توڑ دیا جو 2021 میں قائم کیا گیا تھا۔
پہلی چہل قدمی کرنے والے ارملر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کی اہم کوشش میرے لیے کافی مشکل تھی۔ دباؤ واقعی زیادہ تھا لیکن پھر یہ دباؤ ختم ہوگیا اور یہ شاندار لمحہ تھا۔
ارملر کے بعد ان کے دوست Kühne نے پھر سلیک لائن پر چہل قدمی کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے
اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔ بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کواحتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈیم میں پانی کی سطح خطرنے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھولے گئے تھے۔