واشنگٹن طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں میں دو چینی باشندے بھی شامل

امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو چینی باشندے بھی تھے۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے سے متعلق ہونے والی ابتدائی تصدیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو چینی شہری بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق چین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

چین نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں آنے والی والی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

متاثرہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔

ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دریائے پوٹومک سے اب تک ایک فوجی اہلکار سمیت 28 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ مسافر طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔

طیارہ ہیلی کاپٹر تصادم کی تحقیقات جاری

واشنگٹن کے قریب بدھ کی رات امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم کی تحقیقات کئی امریکی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔

فوجی ہیلی کاپٹر سے مسافر طیارہ ٹکرانے کے بعد قریب واقع دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ افسوس ناک حادثے میں کسی بھی مسافر کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری شان ڈفی اور وزیرِدفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی بات کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کی تحقیقات کی قیادت کر رہا ہے جس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یو ایس ملٹری ایوی ایشن انویسٹی گیشن یونٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

ہلاک ہونے والوں میں بوسٹن اسکیٹنگ کلب کے فگر اسکیٹرز شامل

امریکی ایئر لائنز کے ایک طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں بوسٹن کے اسکیٹنگ کلب کے نوجوان فگر اسکیٹرز ، ان کی مائیں اور کوچ بھی شامل تھے۔

یہ اسکیٹرز فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت کے بعد واشنگٹن ڈی سی واپس آ رہے تھے، جو اتوار کو کنساس کے شہر وچیٹا میں ختم ہوئے تھے۔

وہ اس طیارے کے ساٹھ مسافروں اور عملے کے ان چار ارکان میں شامل تھے جو بدھ کی رات امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہوا ۔ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھے ۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پوٹومک دریا کے اوپر ٹکرانے والے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ دونوں پانی میں گر گئے تھے۔

فگر اسکیٹنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی مخصوص جوتے پہن کر برف پر کرتب دکھاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان مسافر طیارے طیارے اور

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران