اسلام آباد:

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ  صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں ججز نے کہا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائیکورٹ،  لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے meaningful consultation ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی بہ نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز دو لاکھ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سینیارٹی کیسے تبدیل ہوسکتی ہے؟

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دوسری ہائیکورٹ سے جج اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس

پڑھیں:

سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو 30دن میں فیصلہ کرنے کا حکم 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزارت داخلہ کو سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر 30دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم  دیدیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس
  • سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو 30دن میں فیصلہ کرنے کا حکم 
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • چیف جسٹس کا ملاقات کیلئے رابطہ، پکڑا جاؤنگا، اسلام آباد نہیں آ سکتا: عمر ایوب 
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل
  • اعلیٰ عدلیہ نئے دور میں داخل‘ بنیادی ستون تسلیم کیا جا رہا: جسٹس (ر) ارشاد