Jasarat News:
2025-11-03@14:32:28 GMT

والدین خوفزدہ،کراچی سے اغوا ، لاپتا بچوں کی تعداد14 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہر میں خوف کی فضا کی قائم کردی۔ پولیس کا ناقص تفتیشی نظام، سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر اور گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار ان کے واقعات میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے۔ کراچی کے کم آمدنی والے علاقوں سے لاپتا ہونے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ واقعات کی روک تھام کے لیے تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں اور اسپیشل برانچ انٹیلی جنس یونٹ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2024ء سے اب تک مجموعی طور پر کراچی سے14 بچے اغوا اور لاپتا ہوچکے ہیں‘ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی سے مبینہ اغوا ہونے والے بچے کو قتل کیا گیا۔ گلبہار سے لاپتا ہونے والابچہ بازیاب کیا گیا جبکہ منگھو پیر سے لاپتا بچہ خود گھر آیا۔ ایسٹ زون سے6 بچے لاپتا ہوئے تھے، گلستان جوہر کی 2 سالہ کنیز تاحال لاپتا ہے جبکہ مبینہ ٹائون سپرہائی وے سے لاپتا 2 بچوں اور زمان ٹائون اور شاہ لطیف سے لاپتا 3 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔ سائوتھ زون سے 3 بچے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ سعیدآباد سے لاپتا 4 سالہ بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔ سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی 8 سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا تھا ،کورنگی نمبر ڈھائی سے 2 سگے بھائی4 سالہ زین علی اور7 سالہ اعظم لاپتا ہوگئے، والدہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔ نارتھ کراچی میں مدرسہ جانے والے بچہ صارم کی لاش اپارٹمنٹ کے ٹینک سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس اب تک بچے کے قاتلوں کی گرفتاری سے قاصر ہے۔ اگر نومولود بچے سے لیکر چار سال کا بچہ گمشدہ ہے تو وہ گروپ انہیں اٹھانے میں ملوث ہو رہے ہیں جو بچوں سے گداگری کراتے ہیں یا پھر بے اولاد جوڑوں کو فروخت کردیتے ہیں۔ اگر 5 سے 10 سال کی عمر کا بچہ لاپتا ہے تو اس کو گداگری میں ملوث گروپ لے جا سکتا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے خاندانی مسائل ہوں یعنی والدین میں سے کوئی ایک سوتیلا ہو یا والدین میں علیحدگی ہو رہی ہو۔ بچے اس وجہ سے بھی غائب ہو جاتے ہیں جو بعد میں مل بھی جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 سے 18 سال کی عمر کے بچے رن اوے کیٹگری میں آتے ہیں جن اگر کوئی خواہش پوری نہیں ہوئی یا گھر میں تشدد ہوا تو وہ نکل گئے۔ ان میں کئی جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ بھی چڑھ جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فوری بچوں کی گمشدگی کی رپورٹس درج ہوتیں اور پولیس تحقیقات کرتی تو کسی نہ کسی طرح وہ ملزمان تک پہنچ جاتی اور اتنے بچے ہلاک نہیں ہوتے۔ ادھر شہر قائد میں والدین اغوا کے پے درپے واقعات کے بعد اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے سے تشویش کا شکار ہیںجبکہ والدین بچوں کے اغوا کے خطرات اور واقعات کی فوری اطلاع دینے کی اہمیت سے بھی لاعلم ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں اور اسپیشل برانچ انٹیلی جنس یونٹ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے لاپتا بچوں کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • مسی سپی، لاپتا پالتو کتیا 5 سال بعد مالکن کو مل گئی
  • مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور انکا ریموٹ کنٹرول بڑے کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے، راہل گاندھی
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • بٹ کوائن کی گراوٹ نے 7 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سرمایہ کار خوفزدہ