جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاورہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 نام زیر غور تھے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔
سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، رقم وزیروں تک جاتی ہے، علی خورشیدی
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔
خط میں ججز نے کہا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
حکومت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے شہر میں چلنے والی پیپلز بس سروس کا کرایہ بے تحاشہ بڑھایا دیا
خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے meaningful consultation ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی بہ نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز دو لاکھ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سینیارٹی کیسے تبدیل ہوسکتی ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن ا ف پاکستان دوسری ہائیکورٹ سے جج اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل ججز کی ہائی کورٹ چیف جسٹس کورٹ کے کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک ہوئی، جس میں علی محمد، زرتاج گل، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔ اور قیادت سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک کی ہے، جس کا مقصد یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام اباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے، باقی پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان یوم تاسیس کے پروگرام میں خیبر پختون خوا ہاؤس شرکت کریں گے۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو یقینی بنائیں اور ان کے اور بشریٰ بی بی کے مقدمات میرٹ پر سنے جائیں۔
Ansa Awais Content Writer