اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیااور مزید 8 متاثرین پاکستان پہنچ گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں.

(جاری ہے)

وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفی، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاﺅالدین جبکہ ایک کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے ان مسافروں کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان ہیں مسافر قطر ایئرلائن کی فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے اسپین براستہ دبئی، سینیگال جانے کی کوشش کی تھی.

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں سے اسپین جانے کے لیے لاکھوں روپے فی کس میں معاملات طے کیے ایجنٹوں نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر دبئی، ایتھوپیا اور بعد ازاں سینیگال بھجوایا، سینیگال سے ایجنٹوں نے سمندر کے راستے شہریوں کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ایجنٹوں کی جانب سے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا مسافروں سے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے.

ایف آئی اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک جانے کے لیے ہمیشہ متعلقہ ملک کے سفارتخانے سے رابطہ کریں اور ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کی جائیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے کے قریبی سرکل سے معلومات حاصل کریں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مریم نواز خان نے کہاہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹ ہینڈل کرنے والی شخصیت کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کافی سخت جوابات دیئے ۔

صحافی مریم نواز خان کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے! 

سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری  جبران الیاس چلاتا ہے؟ جس پر عمران خان نے نفی میں جواب دیا،  اگلا سوال ہوا کہ کیا یہ موساد، سی آئی اے یا بھارتی خفیہ ایجنسی را چلا رہی ہے؟ 

تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت

اس سوال پر عمران خان نے مشتعل ہو کر کہا ’’موساد سے کون رابطے میں ہے اچھی طرح جانتے ہو، جبران الیاس تم سے سب سے زیادہ محب وطن ہے، اور اکاونٹس کون آپریٹ کرتا ہے یا کیسے ہوتے ہیں نہیں  بتاوں گا ورنہ وہ شخص اغواء ہو جائے گا!‘‘

اہم: عمران خان سے اڈیالہ میں تفتیش، جواب میں مشتعل جوابات آئے!

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے!
سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟… pic.twitter.com/DNJyv8A7tC

— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) September 16, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 61 افراد جاں بحق
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی، رواں برس کے آخر تک مکمل انخلا کا ہدف
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • باجوڑ آپریشن، چار گاؤں کلیئر ہونے کے بعد مکینوں کو واپسی کی اجازت