Daily Ausaf:
2025-11-03@07:23:06 GMT

دل تھام لیں، سوزوکی نے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک : سوزوکی موٹر کارپوریشن نے انڈیا میں ہونے والے ’موبیلٹی گلوبل ایکسپو 2025‘ میں اپنا الیکٹرک اسکوٹر ای-ایکسس (e-ACCESS) متعارف کر دیا ہے۔

سوزوکی گلوبل جاپان کے مطابق ’ای-ایکسس‘ سوزوکی کا پہلا عالمی سٹریٹجک BEV اسکوٹر ہے، جو روزانہ آسان استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے میں سواری کی آرام دہ گنجائش اور بہتر ڈیزائن، دونوں چیزیں مدنظر رکھی گئی ہیں۔ یہ سوزوکی کی دیگر روایتی موٹرسائیکلوں کی طرح آرام دہ، پائیدار اور ہر لحاظ سے بااعتماد ہے۔

پرائس ٹیگ

اسکوٹر کی قیمت اس کی خصوصیات کے پیش نظر کچھ بھی نہیں ۔ 2لاکھ 36 ہزار روپے کا ای اسکوٹر پائیدار اور بعد از فروخت سروس اور پارٹس کی گارنٹی کے ساتھ دست یاب ہوگا۔

بیٹری اور رینج

اس سکوٹر میں 3.

07 کلو واٹ لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری موجود ہے، جو مکمل چارج ہونے پر 95 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔

رفتار اور طاقت

4.1 کلوواٹ کی الیکٹرک موٹر کے ساتھ 71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اس اسکوٹر کی سواری کے دوران ممکن ہے۔

چارجنگ

عام چارجر سے چھ گھنٹے 42 منٹ جبکہ فاسٹ چارجر سے دو گھنٹے 12 منٹ میں اسے مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔

اضافی سہولتیں

ریورس موڈ، بیٹری سے دوبارہ توانائی حاصل کرنے والا بریکنگ سسٹم، اور تین رائیڈنگ موڈز اس اسکوٹر میں موجود ہیں۔ چابی کے بغیر اسٹارٹ ہونے کی صلاحیت یعنی پش اسٹارٹ بٹن، جبکہ ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم اسکوٹر میں لگایا گیا ہے۔

دیگر خصوصیات

اس اسکوٹر میں سیٹ کے نیچے 17 لٹر سٹوریج کی جگہ اور سمارٹ فون کنیکٹیویٹی کے ساتھ رنگین TFT LCD میٹر موجود ہے۔ اس کے علاوہ خودکار اوور چارجنگ کو روکنے کے لیے بھی فنکشن موجود ہے۔

سوزوکی کے مطابق مارچ 2025 میں اس کی پروڈکشن شروع ہوگی اور اپریل 2025 میں یہ اسکوٹر انڈیا میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ بعد میں اسے دیگر ممالک میں بھی برآمد کیا جائے گا۔

سوزوکی گلوبل کے صدر توشی ہیرو سوزوکی کے مطابق ’ سوزوکی کاربن نیوٹرل سوسائٹی کے فروغ کے لیے مختلف BEV ماڈل متعارف کرائے گا۔ BEVs کے علاوہ، ہم مصنوعی ایندھن، ہائیڈروجن انجن، اور بائیو فیول سمیت متعدد دیگر آپشنز بھی پیش کرتے ہیں اور اس کا مقصد معاشرے کی جدت اور صارفین کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔‘
مزیدپڑھیں:’’صابن دانی‘‘سے اربوں ڈالر کی ’’سوزوکی‘‘ کمپنی بنانے والا چل بسا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے

عالمی سطح کے گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا جدید ڈیزائن ماڈل متعارف کروا دیا ہے اور ساتھ ہی نئے اے آئی فیچرز بھی شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین تیزی سے اور آسانی سے تخلیقی ڈیزائن تیار کر سکیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، یہ نیا ماڈل صرف تصاویر بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ ڈیزائن کی مختلف لیئرز، عناصر اور فارمیٹس کو بھی سمجھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف اب ڈیزائن کے ہر جزو میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
کینوا کے نئے اے آئی ٹولز کی مدد سے صارف مختصر ہدایات (prompts) دے کر مکمل اشتہار، سوشل میڈیا پوسٹ یا ای‑میل ٹیمپلیٹ تیار کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزائن کے اندر موجود اے آئی اسسٹنٹ صارف کی رہنمائی بھی فراہم کرے گا، تاکہ تخلیقی عمل مزید آسان اور تیز ہو جائے۔
خصوصی طور پر چھوٹے کاروبار اور ٹیموں کے لیے بھی کینوا نے سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں مارکیٹنگ مہمات کا انتظام، اشتہارات کی منیجمنٹ اور تجزیاتی ٹولز شامل ہیں۔
نیا ماڈل اب عام صارف کے لیے بھی ڈیزائن بنانا آسان کر دیتا ہے، اور انہیں مہنگے پروفیشنل ٹولز یا زیادہ تکنیکی علم کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے ذریعے وہ کم وقت اور کم محنت سے معیاری مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔
کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا منیجرز کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ اب وہ تیزی سے نتائج حاصل کر سکیں گے، اور ڈیزائن میں تبدیلی یا ترمیم بھی آسان ہو گئی ہے، کیونکہ نیا ماڈل صارف کو ڈیزائن کے ہر حصے میں کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
اگرچہ بنیادی فیچرز سب کے لیے دستیاب ہوں گے، لیکن کچھ اعلیٰ درجے کے ٹولز صرف پرو صارفین کے لیے مخصوص رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان
  • کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
  • کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا