Daily Sub News:
2025-04-26@03:27:57 GMT

آئی ایل ٹی 20 میں سیکھنے کےوسیع مواقع ہیں، ڈیون براوو

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

آئی ایل ٹی 20 میں سیکھنے کےوسیع مواقع ہیں، ڈیون براوو

آئی ایل ٹی 20 میں سیکھنے کےوسیع مواقع ہیں، ڈیون براوو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز


ابوظہبی :ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز ڈیون براوو آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔ دوسرے سیزن میں ایم آئی ایمریٹس کی ٹائٹل جیتنے کی مہم کا اہم حصہ رہنے والے براوو کے پاس آئی ایل ٹی 20 کا وسیع تجربہ ہے انہوں نے دو سیزن میں 18 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔براوو نے نائٹ رائیڈرز کے ساتھ کوچنگ سے متعلق کہا ہےکہ یہ اچھا رہا ہے وہ فرنچائز سے واقف ہیں اور ماضی میں ان کے ساتھ بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اس لئے وہ پرسکون ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت اچھا موقع ہے اور میں اس طرح کی باوقار فرنچائز کے ساتھ یہ کردار نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ میں صرف میدان کے باہر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور ٹیم کو اچھی طرح سے تیار کرنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اپنی ٹیم کی کارکردگی کے علاوہ براوو نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کے لئے وسیع تر اثرات پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ٹورنامنٹ آپ کو مضبوط بنائے گا اور ان کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ دے گا۔ وہ بہت کچھ سیکھیں گے، کھلاڑیوں کے طور پر ترقی کریں گے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے علی شان شرفو اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ابرار احمد کو امید افزا ٹیلنٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی شان شرفو کا ٹورنامنٹ شاندار رہا ہے اور گزشتہ برس بھی اس کا سیزن بہت اچھا گزرا تھا۔ ابرار کے ساتھ، ہم اس میں موجود ٹیلنٹ کو دیکھتے ہیں۔ جب تک ہم ایک گروپ کے طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں، مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہمارے پاس اسے کھینچنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے تجربے اور ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کھل کر بات کی

ٹینس کی سابق اسٹار اور بھارت کی مایہ ناز کھلاڑی، ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پوڈکاسٹر معصوم مینوالا سے ایک بے تکلف گفتگو میں اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماں بننے کے تجربے، حمل کے دوران کی جسمانی اور جذباتی کیفیت، بچے کو دودھ پلانے کے سفر اور اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے پس منظر پر تفصیل سے بات کی۔

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ محض جسمانی حالت یا کیریئر کے تقاضوں کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس کی ایک بڑی وجہ ان کا اپنے بیٹے ازہان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش تھی۔ ان کا کہنا تھا، "میری سب سے بڑی ترجیحات میں سے ایک یہ تھی کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ عمر کا ایسا دور ہے جب بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ ہونے کا احساس اور تحفظ چاہیے ہوتا ہے۔ میں وہ وقت کھونا نہیں چاہتی تھی۔"

چار بار اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ثانیہ نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار ازہان کو چھوڑ کر دہلی ایک ایونٹ کے لیے گئیں، تو ان کا بیٹا صرف چھ ہفتے کا تھا۔ انہوں نے کہا، "شاید وہ میری زندگی کی سب سے مشکل فلائٹ تھی۔ مجھے ایسا لگا کہ میں یہ نہیں کر سکتی۔ میں جذباتی ہو رہی تھی، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں گئی۔ اگر میں وہ فلائٹ نہ لیتی تو شاید کبھی اُسے چھوڑ کر کام کرنے کے قابل نہ ہوتی۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صبح دہلی روانہ ہوئیں اور شام کو واپس حیدرآباد آگئیں۔ "وہ بالکل ٹھیک تھا۔ میں بھی بالکل ٹھیک تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں تین بار حاملہ ہوسکتی ہوں لیکن دودھ پلانے کا مرحلہ میرے لیے سب سے مشکل تھا۔

ثانیہ مرزا کی یہ گفتگو نہ صرف ان کی ماں ہونے کی جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ایک عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کی حیثیت سے ان کے مضبوط جذبات اور قربانیوں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ ان کا تجربہ بے شمار ماؤں کے لیے ایک متاثرکن مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جنگ کیا مسائل کا حل دے گی؟
  • وزیر خزانہ کی فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر سے ملاقات
  • کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
  • ایران جوہری مذاکرات میں امید افزا پیش رفت
  • ٹریڈوار، مذاکرات واحد اچھا راستہ
  • پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • فواد خان کا بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیا رہا؟
  • ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے تجربے اور ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کھل کر بات کی
  • کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار