پیٹرولیم و ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ایک بارپھرپیٹرولیم مصنوعات سمیت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو ملک میں معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے قراردیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت جھوٹ کی بنیادپرکھڑی ہے۔دوسری جانب شاٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا منی بجٹ لانے کا مطالبہ
ظالمانہ ہماری آزادی و خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر خزانہ صاحب اپنا گھر ٹھیک کا مطلب مہنگائی کے طوفان سے عوام کو زندہ زمین میں درگور کرنا نہیں بلکہ وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج اور شاہانہ اخراجات ختم کرکے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ شعبہ جات کے اجلاس سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ ناظمین شعبہ جات کا اجلاس سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور ائندہ کی منصوبہ بندی سمیت دیگر امور پر غورکیا گیا۔ صوبائی نائب امرا حافظ نصراللہ چنا، محمد افضال آرائیں اور نائب قیمین علامہ حزب اللہ جکھرو ، مولانا آفتاب احمد ملک ، مولانا عبدالقدوس احمدانی اور احمد سہیل شارق بھی ساتھ موجود تھے۔صوبائی امیرنے تمام شعبہ جات کورفتارکاربڑھانے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جو ملک میں قرآن سنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ میں 140فیصد اضافے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے غربت وافلاس کے مارے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاکہ اراکین کی تنخواہ میں اضافہ پر حکومت واپوزیشن ارکان میں اتفاق کی سے واضح ہوگیا کہ اراکین اسمبلی کو عوام کی مشکلات و مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے،یہ بظاہر تو ایک دوسرے کے خلاف بیانات وتقاریر کرتے ہیں مگر جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن سے لیکرارکان اسمبلی کی تنخواہوں تک ایک پیج پر ہیں۔50 فیصد عوام غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہی مگر حکمرانوں سمیت اشرافیہ و بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات ومراعات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔