لاہور میں دھند، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سٹی42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ و اطراف میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے بعد متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 431 ، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز417 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز280 جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 734 ، جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز471 ، پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز204 بروقت نہ پہنچ سکی۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 524 ، کراچی سے لاہور آ نے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 406 تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز739 منسوخ کر دی گئی ،لاہور سے ابو ظہبی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 285 ، لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 203 جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز410 بروقت اڑان نہ بھر سکی۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن رک گیا
ویب ڈیسک : ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔
سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز سیپ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیرنس روک دی جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، سی ای او کا رویے ٹھیک ہونے تک کام نہیں کرینگے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ایسوسی ایشن کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کو اڑان کیلئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے نے ایئر کرافٹ انجینئرز کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی، چیف ایچ آر افسر کو انجینئرزکے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے پر انجینئرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کےاحتجاج سے قومی ایئر لائن کی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، مدینہ، کراچی روٹس پر پی کے747 اور744پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد، جدہ، پشاور روٹس پر پی کے741 اور736پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی، جدہ روٹس پر پی کے761اور832پروازیں روانہ نہ ہوسکیں، لاہور،ابوظہبی روٹس پر پی کے263 اور264 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔