جنوبی افریقہ کو شکست ،بھارت نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کوالالمپور(نیوز ڈیسکبھارت نے کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کر لیا اور بڑی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت میں شیڈول جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی
جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔
بھارت کے برسامنڈا اسٹیڈیم رانچی میں 3 سے 5 مئی تک شیڈول ایونٹ کے التوا کی وجہ پاکستانی دستے کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر بنی۔
پاکستان کی جانب سے اولمپک جیولن چیمپئن ارشد ندیم سمیت 43 ایتھلیٹس کی فہرست ارسال کی گئی تھی۔
چیمپئن شپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو شرکت کرنا تھی، بھوٹان کی ٹیم پہلے ہی رانچی پہنچ کر ٹریننگ کر رہی تھی۔