عالمی شہرت یافتہ نعت خواں کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
شکارپور(نیوز ڈیسک)شکارپور میں گڑھی یاسین کے قریب ہمایوں تھانے کی حدود میں معروف نعت خواں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شاہد عمران عارفی پروگرام سے کار میں واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے روک لیااور اسلحہ کے زور پر نعت خوان کو یرغمال بنالیا۔
شاہد عمران عارفی کے مطابق ڈاکو کارمیں سوار لوگوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 قیمتی موبائل فون،ایک لاکھ نقدی اور کار چھین کر فرار ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ پر ڈانس، دُلہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کی کال پر احتجاجی تحریک شروع ہوگی: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
ہری پور ( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہماری تحریک ابھی بھی جاری ہے۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی عوام اور حجاج کرام کو دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام قیادت جیلوں میں بند ہے ان کو بانی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ہماری جدوجہد رنگ لائے گی اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹی قیادت جلد ہمارے درمیان ہوگی، بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہماری تحریک ابھی بھی جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے غلط طور پر دائر کیا ہے، میرے خلاف ریفرنس فرمائشی پروگرام ہے، یہ 2018 اور 2024 میں ریٹرننگ افسر اور پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد میں ریجیکٹ ہوا، بغیر ثبوتوں کے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کی محبت میں ووٹ دیئے ہیں، میرے مدمقابل امیدوار کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، بغیر کسی نقطے اور ثبوت کے ریفرنس دائر کر رہا ہے، میرے اوپر 200 ایف آئی آر ہیں، ایک پیکا ایکٹ کی بھی ایف آئی آر دے دیں یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے دبا سکتے ہیں میں عمران خان کا سپاہی ہو، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Post Views: 2