کراچی:

سی ویو دو دریا میں قائم ہوٹل کے قریب سے 29 جنوری کولانڈھی سے لا پتہ ہونے والے دکاندار کی کئی روز پرانی پانی میں ڈوبی ہوئی پتھر بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق شخص تین بچوں کا باپ اور اس کی صدرموبائل مارکیٹ میں دکان تھی، بھائی نے قتل کا شبہ ظاہرکیا جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔

۔تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح ساحل تھانے کے علاقے سی ویو دودریا کنارہ ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی مبینہ طور پرڈوبی ہوئی کئی روز پرانی لاش ملی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتل کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے اُس کی شناخت 50 سالہ آصف کمال کے نام سے کی گئی۔

جاں بحق ہونے والا شخص مکان نمبر 9 بلاک 80 محلہ ایریا فورسی لانڈھی نمبر6 کا رہائشی اورتین بچوں کا باپ تھا، جاں بحق شخص کی صدرموبائل مارکیٹ میں موبائل ایسرسیریزکی دکان تھی۔

پولیس کے مطابق آصف 29 جنوری سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی کا مقدمہ بھائی طارق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

جناح اسپتال کے باہرایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مقتول تاجر کے بھائی نے بتایا کہ ان کے بھائی 29 جنوری کی صبح 10 بجے اپنی موٹر سائیکل کے کے ایس 6278 پر دکان پر جانے کے لیے نکلے تھے لیکن وہ دکان پرنہیں پہنچے وہ رات 10 بجے جب کام پرسے گھر پہنچے توبھائی آصف کمال کی اہلیہ نے بتایا کہ آصف کمال صبح دکان پر جانے کےلیے نکلے تھے لیکن وہ دکان نہیں پہنچے۔

بھانجے شہریارجو کہ اسی مارکیٹ میں کام کرتا ہے اپنے طورپرعزیزورشتہ داروں سے معلومات کرتا رہا لیکن کوئی پتہ نہ چلا اور بھائی آصف کا موبائل فون بھی مسلسل بند تھا جس کےبعد انھوں نے اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کرادیا اوراتوار کی صبح ساحل پولیس کی جانب سے بھائی کی لاش سمندر کنارے سے ملنے کی اطلاع دی گئی۔

انھوں نے بتایاکہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، شبہ ہے کہ بھائی کو قتل کیا گیا ہے کیونکہ بھائی کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی غائب ہے۔

مقتول تاجر کے بھانجے نے بتایا کہ ان کےماموں کی آخری لوکیشن ابراہیم حیدری کی تھی، ماموں ابراہیم حیدری کیوں گئے سمجھ نہیں آیا،جاں بحق شخص کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف کمال کے قتل میں جوبھی ملوث ہیں اس کا جلد ازجلد سراغ لگاکرانہیں گرفتارکیا جائے۔

دوسری جانب لانڈھی تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات سب انسپکٹرمحمد نفیس خان نے بتایاکہ آصف کمال کی لاش دوسے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے اورلاش سمندر کنارے پتھروں سے ملی ہے لاش پرپتھروں کے گڑکے نشانات بھی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نےجاں بحق شخص کے موبائل فون کا سی ڈی آرنکلوانے کے لیے متعلقہ حکام کوخط لکھ دیا ہے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اورپوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی وجہ موت کا تعین ہوسکے گاتاہم پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل فون ا صف کمال نے بتایا بتایا کہ

پڑھیں:

مردان: کھیت میں بکریاں چرانے پر تکرار، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی

—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کہوئی برمول میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا قتل

مردان پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کھیت میں بکریاں چراتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتول بھائیوں کی لاش اور زخمی بھائی کو اسپال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مردان: کھیت میں بکریاں چرانے پر تکرار، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی
  • کراچی؛ خاتون کی کمبل میں لپٹی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
  •  پاکستان کیخلاف سمندر سے شرپسندی ہوئی تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا‘ جنرل زبیر محمود
  • کراچی، گھر میں گھس کر تشدد کے الزام پر ڈی ایس پی سرجانی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • کراچی: شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون کی بھائی کے گھر آکر خود سوزی، دوران علاج دم توڑ گئی
  • نیو کراچی میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کی خود سوزی، دورانِ علاج دم توڑ گئی
  • کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
  • جلالپور پیروالا جہاں اب بھی زندگیاں سیلاب میں ڈوبی ہیں
  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، ڈاکو موبائل فونز اور جیولری لے اڑے
  • کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے