ملک ریاض سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں بھتہ مانگے جانے کا انکشاف ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بحریہ ٹائون کے بانی ملک ریاض سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں بھتہ مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کا وفاقی دارلحکومت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
جیونیوز کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کیا گیا، یہ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل (ر ) خلیل الرحمان نے درج کرایا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔
”چاہیے“ پر مبنی عادات سے نجات کا عمل ”خطرہ مول لینے پر“ مشتمل ہے، پختہ ارادہ کرنا ہو گا کہ اپنے آپ کو تبدیل کرنے کیلیے ہر خطرہ مول لیں گے
مقدمے کے متن کے مطابق دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملک ریاض
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔