گھوٹکی : ڈاکوئوں کی مال بردار کنٹینر اغوا کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
گھوٹکی (صباح نیوز)سندھ رینجرز اور پولیس نے گھوٹکی میں ڈاکوئوں کی مال بردار کنٹینر اور عملے پر حملہ اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد
کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، گھوٹکی میں ایم فائیو موٹر وے پر رینجرز اور پولیس نے مال بردار کنٹینر اور عملے پر حملے کی ڈاکوں کی کوشش کو ناکام بنا دی، بر وقت کارروائی پر ڈاکو فرار ہوگئے، فائرنگ سے کنٹینر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ کنٹینر اور عملے کو کچے کے مسلح ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پاکستان رینجرز سندھ کو خفیہ معلومات پر 7 سے 8 مسلح ملزمان کی جانب سے واردات کی اطلاع ملی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کچے کے علاقے رونتی نیک موڑ براستہ بچو بند سے ایم فائیو موٹر وے پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ کی پٹرولنگ پر مامور موبائلز موقع پر پہنچ گئی، مسلح ڈاکوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، جس سے کنٹینر کا ڈرائیور اور عملہ معمولی زخمی ہوئے، رینجرز اہلکاروں کی جوابی کاروائی سے مسلح ڈاکو کنٹینر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی افراد کو رینجرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، انہوں نے اپیل کی کہ عوام ڈاکوں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر با اثر افراد کی نشاندہی کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔