میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں،موٹرویزبند،پروازیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور (صباح نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،موٹرویزبندکردی گئیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع ہے۔اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی انٹری بند ہے۔حکام کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند کر دی گئیں جس کے
باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔دوسری جانب لاہور میں جاتی ہوئی سردی کو باریک لگ گئی، دھند کے باعث ٹھنڈ واپس لوٹ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 431 اور دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 417 بھی دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔پی آئی اے کی دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز 280 اور جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 734، جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 471 بھی بروقت نہ پہنچ سکیں۔ اسی طرح، کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 524 اور 406 بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اہور سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 739 منسوخ کر دی گئی، جبکہ لاہور سے ابو ظہبی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 285، لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 203 اور لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 410 بھی بروقت اڑان نہ بھر سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاخیر کا شکار جانے والی لاہور سے کے مطابق موٹر وے کے باعث
پڑھیں:
ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post Views: 1