۔8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
صوابی (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکز ی رہنمااسد قیصرنے کہا ہے کہ 8فروری کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، انہوں نے چور شہباز کو بٹھا دیا، شہباز صرف 17 سیٹوں کا مالک ہے، اسے وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، عمران خان اس ملک کا حقیقی وزیرِاعظم ہے، انشاء دنیا کو دکھائیں گے کہ
پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے زبردستی جو مینڈیٹ ہم سے چھینا ہے، اسے واپس لیں گے،26ویں آئینی ترمیم کے بعد انہوں نے عملاً عدالتی نظام کو ختم کر دیا ہے، محکوم بنا دیا ہے، آزاد عدلیہ کے لیے لڑیں گے، ان عدالتوں کو ان ظالموں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کی غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر تاکید
اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے بے دفاع عوام کو امداد فراہم کرنے، غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور وہاں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کیجانب سے فوری و موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی تباہ کن صورتحال کے بارے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں فریقین نے غزہ و مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے غزہ کے بے دفاع عوام کو انسانی امداد، خوراک و ادویات کی فراہمی، غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے اور وہاں جاری نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور اسلامی و عرب ممالک کی جانب سے فوری و موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے ذریعے اسلامی و عرب ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت کی یاددہانی کرواتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کو حاصل جرائم کی سزاء سے استثنی کا خاتمہ کرے اور بھیانک جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر قابض صیہونی مجرموں کو فی الفور سخت سے سخت سزا دلوائے۔