محراب پور،ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق،دوبچوں سمیت 4افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حاثہ، ڈرائیور جاں بحق، دو معصوم بچوں سمیت 4 افراد زخمی، حادثہ نوشہرو فیروز دلی پوٹا رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ہوا جہاں مسافر رکشا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں رکشا ڈرائیو ر 39 سالہ شکیل بھاٹ جاں بحق ہوگیا، حادثے میں معصوم بچی لاریب سیال، عقیل سیال، ثنا اللہ بھاٹ اور مختار بھاٹ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کیا ہے جبکہ جاں بحق رکشا ڈرائیور کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا حوالے کر دی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا