پختونخوا،صوابی میں جلسے کی تیاری کیلئے پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ٔ
٭8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اسے واپس لینا ہے،کارکن تیاری کریں،جنید اکبر
٭بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار کریں، اس باران کو مایوس نہیں کریں گے، پارٹی اجلاس سے خطاب
(جرأت نیوز)8فروری کو صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی ۔اجلاس میں ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے صوابی جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار کریں، اس بار عمران خان کو مایوس نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر
دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور مظالم نے تمام حدیں پار کرلی ہیں، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ملکوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، یہ دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔