پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جگہ پارٹی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے دن رات ملاقاتیں اور میٹنگز کرنا شروع کردی ہیں۔

پارٹی کے نئے صوبائی صدر نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اپنے ہم خیال پارٹی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پارٹی امور اور 8 فروری کے جلسے کے سلسلے میں تیاریوں پر بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حالات سے باخبر ان کے کچھ قریبی ساتھی بتاتے ہیں کہ ان ملاقاتوں میں 8 فروری جلسے کو کامیاب بنانے اور ورکرز کا اعتماد بحال کرنے لیے اقدامات پر تفصیلی بات ہوئی جبکہ پارٹی جلسے جلسوں کے لیے فنڈنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

کیا 8 فروری کا جلسہ نئے صدر کے لیے چیلنج ہے؟

پی ٹی آئی میں کارکنان اور قائدین نئے صوبائی صدر جنید اکبر کو نظریاتی ورکر اور مشکلات میں پھنسے عمران خان کے وفادار اور دیرینہ ساتھی سمجھتے ہیں اور ان سے موجوہ حالات میں بغیر کسی دباؤ کے کارکنان کو متحد کرنے اور عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کو پی ٹی آئی کی صوبائی سربراہی سے ہٹانے کے بعد جنید اکبر کو لایا گیا ہے لہذا 8 فروری کا جلسہ ان کے لیے ایک چیلنج ہے۔

مزید پڑھیں:

سیاسی تجزیہ کار عارف حیات کا خیال ہے کہ جنید اکبر کے لیے سب کچھ بہت آسان نہیں ہے، ان کا ماننا ہے کہ صوبے میں جنید اکبر کے مقابلے میں علی امین گنڈاپور ہیں اور وسائل اور اختیارات ان کے پاس ہیں۔

عارف حیات کا کہنا ہے جلسے جلوس اور مظاہروں کے لیے سب سے ضروری فنڈز اور وسائل ہیں، جو جنید اکبر کے پاس کم ہیں۔ ’بظاہر تو علی امین پارٹی کی صوبائی قیادت جانے سے ناراض نہیں اور نئے صدر کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان بھی کیا ہے لیکن پس پردہ حالات مختلف ہیں۔‘

مزید پڑھیں:

پارٹی کے رہنما بھی سمجھتے ہیں کہ تمام قیادت کی نظریں اب جنید اکبر پر ہیں اور اس حوالے سے صوابی جلسہ ہر ایک کے لیے اہم مگر جنید اکبر کے لیے انتہائی اہم ٹاسک ہے۔

صوابی جلسے کے لیے تیاریاں

نئے صدر جنید اکبر  صوابی جلسے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، گزشتہ ہفتے اپنے آبائی علاقے میں مالاکنڈ ریجن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں جنید اکبر نے تمام کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل اور قائدین کو کارکنوں کے لیے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

پشاور ریجن کے اراکین کے ساتھ میٹنگ

اتوار کے روز جنید اکبر پشاور پہنچے اور مصروف ترین دن گزارا، پشاور میں ریجن کے منتخب اراکین کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور ان کے سوالات اور تحفظات کا جواب دیا۔ پشاور ریجن کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں جنید اکبر نے امید ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ورکرز 8 فروری کو صوابی پہنچیں گے۔

جنید اکبر کے ساتھ ملاقات کرنے والے ایک پارٹی رہنما نے بتایا کہ جنید اکبر نے واضح طور پر بتا دیا کہ جلسے کے لیے کسی کی طرف نہیں دیکھیں گے بلکہ تمام انتظامات کارکنان اور قائدین خود کریں گے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ جنید اکبر نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم ان کا اشارہ شاید علی امین گنڈاپور کی طرف تھا۔ ’جنید اکبر نے صاف بتا دیا کہ کسی کو فنڈز نہیں دئے جائیں گے اور نہ ان کے پاس ہیں سب کو خود آنا ہوگا، جو ورکر نہیں آسکتے ہیں ان کے لیے ان کے لیڈر انتظامات کریں۔‘

علی امین پریشان کیوں ہیں؟

پارٹی کے اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ پارٹی کی صوبائی صدارت جنید اکبر کو ملنے کے بعد سے علی امین گنڈاپور پریشان ہیں، علی امین پارٹی کی وجہ سے اپنی حکومت کو مسائل اور پریشانی سے دور رکھنے کے خواہاں ہیں اور اپنی دور صدرات میں انہوں نے اس بات کا خاص خیال رکھا تھا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ علی امین کی درمیانہ پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے پارٹی قیادت اور کارکنان ان سے ناراض تھے اور ان پر مقتدر حلقوں سے ہمدردی رکھنے کے الزامات بھی عائد کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:

علی امین کو پریشانی ہے کہ جنید اکبر خان دھرنے اور مظاہروں کے دوران روڈ، موٹرویز بند کرنے کی دھمکی دی ہے، جو ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے، پارٹی کے کچھ رہنماؤں کے مطابق علی امین کی کوشش ہے ان کی حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں اور وہ آرام سے اقتدار میں رہیں۔

8 فروری کو پی ٹی آئی کیا کر رہی ہے؟

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور اس دن پورے ملک میں احتجاج بھی ہو گا، پارٹی کے مرکزی ترجمان وقاص اکرم شیخ کے مطابق 8 فروری کو ضلع صوابی میں بڑا جلسہ ہو گا جس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی جبکہ اس کے تمام انتظامات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر دیکھ رہے ہیں۔

وقاص شیخ کے مطابق صوابی کے علاوہ پورے ملک میں احتجاج ہو گا جبکہ اسلام آباد میں کوئی مارچ یا دھرنا نہیں ہو گا۔ ’8 فروری کو ملک بھر میں ورکرز اپنے اپنے شہروں میں باہر نکل کر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 فروری جلسہ جنید اکبر خان خیبرپختونخوا صوابی صوبائی صدر علی امین گنڈاپور وزیر اعلی وقاص اکرم شیخ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنید اکبر خان خیبرپختونخوا صوابی علی امین گنڈاپور وزیر اعلی وقاص اکرم شیخ علی امین گنڈاپور صدر جنید اکبر کہ جنید اکبر جنید اکبر کے جنید اکبر نے مزید پڑھیں پی ٹی آئی فروری کو پارٹی کے کے مطابق ہیں اور ریجن کے جلسے کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت

جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں جسٹس انعام امین نے سماعت سے معذرت کرلی۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی اور ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی اخراجِ مقدمہ کا فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے مزید سماعت نہیں کر سکتے۔ جسٹس انعام امین نے کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے حوالے سے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے۔

یاد رہے کہ صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست اس سے قبل سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ گورنرخیبر پختونخوا کا سوال
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ