خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سوات، شانگلہ ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابرآلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ منفی 2 ، دیر بالا منفی 3، چترال ،پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد  افراد  کا مطالبہ، سی جی ٹی این  سروے

 

چائنا  میڈیا گروپ کے   سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 88.5 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات کو فوری اور غیر مشروط طور پر واپس لے۔ سروے میں 87.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ  یہ سوال ہی نہیں کہ   چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں کون نقصان کا شکار ہے اور کون فائدہ اٹھاتا ہے۔ 85.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون   نہ صرف ان  ممالک کی  ترقی کے لئے سازگار ہے بلکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لئے بھی ایک اہم ضمانت فراہم کرتا ہے۔
سروے میں   84.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کو خدمات کی تجارت اور بین الاقوامی آپریشنز کے میدان میں واضح فوائد حاصل ہیں۔ 90.6  فیصد  جواب دہندگان نے کہا کہ اشیاء کی تجارت میں امریکی خسارے کی بنیادی وجہ اس کا اپنا معاشی ڈھانچہ ہے۔ 90.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کے ساتھ سامان میں امریکی تجارتی خسارہ نہ صرف امریکی معیشت کے ساختی مسائل کا ناگزیر نتیجہ ہے بلکہ اس کا تعین دونوں ممالک کے تقابلی فوائد اور  بین الاقوامی کردار سے بھی ہوتا ہے۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر  کیا گیا ، جس میں  24 گھنٹوں کے دوران 5،130 جواب دہندگان نے  اپنی رائےکا اظہار کیا ۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا
  • اسلام آباد پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
  • کراچی میں موسم کا شدید ترین دن ریکارڈ: گرمی ناقابل برداشت ہوگئی
  • کراچی میں انتہائی گرم دن ریکارڈ، پارہ 39.1 ڈگری جاپہنچا
  • مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • امریکا چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد  افراد  کا مطالبہ، سی جی ٹی این  سروے
  • امریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد  افراد  کا مطالبہ، سی جی ٹی این  سروے
  • ملک بھر میں گرمی زوروں پر، لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ