مشیر اوورسیز پاکستانی غلام مصطفیٰ ملک کا خال، لوئر دیر کا دورہ، نوجوانوں اور عمائدین سے اہم ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

خال: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ کے مشیر/ فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کی نجی دورے پر خال لوئردیر آمد،تفصیلات کے مطابق دیر پہنچنے پر مصطفیٰ ملک کےقریبی اور نوجوان ساتھی سہلان فاروق نے شاندار استقبال کیا، مصطفیٰ ملک نے سہلان فاروق کی رہائش گاہ پر ظہرانہ میں شرکت کی اور عمائدین سے ملاقات کی ،مصطفیٰ ملک لوئر دیر کے ممتاز قبائلی مشر ملک عبد الحمید خان سے خصوصی ملاقات کے لیے بھی تشریف لے گئے جہاں انہوں انکے عوامی ہجرہ میں نوجوانوں کے ایک۔وفد سے ملاقات کی۔

مصطفیٰ ملک نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ، اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے سابق نگران وزیراعلٰی اور ممتاز یوتھ لیڈر ،سماجی شخصیت ملک فرقان الدین کو باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر آمادہ کیا اور انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی، جس پر ملک فرقان الدین نے کہا کہ وہ اپنے اپنے مشران سے مشاورت کے بعد باقاعدہ شمولیت کے بارے میں فیصلہ کریں گے ، انہوں نے مصطفیٰ ملک کی خصوصی آمد اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا، وازرت امور سمندر پار پاکستانیز کے مشیر مصطفیٰ ملک نے سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے فرزند، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور فوکل پرسن فیڈرل گورنمنٹ سابقہ امیدوار پی کے 14 ملک نعمان یوسفزئی سے بھی ملاقات کی اور انکے خاندان کی دیر کے عوام کے لیے خدمات کو سراہا۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ملک نعمان یوسفزئی متحرک سیاسی شخصیت ہیں اور یوتھ کے لیے انکی خدمات قابل قدر ییں، وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مشیر اور فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی مسلم راہنماء ،سر فاؤنڈیشن کے صدر سر رحیم شاہ خان اخونخیل کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں بھی شرکت کی،اس موقع پر عمائدین دیر و باجوڑ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، سر رحیم شاہ اخونخیل نے مصطفیٰ ملک کی دیر آمد پر شکریہ ادا اور انہیں دورہ امریکہ کی دعوت دی، سر فاونڈیشن دیر میں تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے،جبکہ یتیم بچوں ، بیواوں اور بزرگ شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے تمام اخراجات سر رحیم شاہ خود ادا کرتے ہیں ۔

مصطفیٰ ملک نے سر رحیم شاہ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا، انہوں نے دیر میں انٹرنیٹ کی بہتر سیولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت ،سیلولر کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دستک دے رہا ہےچاس دور میں دیرمیں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بہت بڑا المیہ اور عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،وفاقی حکومت کی توجہ دلاوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولتیں دیر کے عوام کاحق ہے جس کے لیے نوجوانوں کو آواز اٹھانا ہوگی، مصطفیٰ ملک نے بہترین ممہان نوازی پر مشران، اہلیاں دیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہلیان دیر کی محبتیں یمیشہ میرا اثاثہ رہیں گی ۔

بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک
https://dailysubnews.

com/news-252102/
بھارت میں زائرین کو لے جانے والاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنےکا واقعہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جس میں ایک بچے سمیت 6 زائرین سوار تھے۔
اس حوالے سے ڈیزاسٹر ریسپانس اہلکار نندن سنگھ راجوار نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر سے زائرین کو لے کر اڑا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جارہی ہے، کیدارناتھ مندر ہمالیہ کے پہاڑوں پر 11 ہزار 759 فٹ کی بلندی پر قائم ہے جہاں زائرین رخ کرتے ہیں۔
واضح رہے رواں ہفتے بھارت کے شہر احمدآباد کے رہائشی علاقے میں بھی بھارتی ائیرلائن کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 279 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ بھی مندر کے راستے کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے: پاکستان وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ سندھ کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا