خیبر: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔