حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کو کھوکھلاکردیاہے،عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کس طرف جا رہا ہے، حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔پیرکوانسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے،صوابی میں احتجاج ہوگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں بات کروا سکیں، عوام کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جب بلوچستان میں دفعہ 144 لگائی گئی تو وہاں لاکھوں لوگ سڑکوں پر تھے۔انہوںنے کہاکہ مسنگ پرسن بلوچستان سمیت پورے ملک میں بڑا ایشو ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کہاں جا رہا ہے، یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں، ایف بی آر 1010 نئی گاڑیاں لے رہا ہے، شہباز شریف کو اسمبلی میں تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، یہ سب ڈرپوک لوگ ہیں ہم اپنے چرائے گئے مینڈیٹ پر بات کریں گے، پورے ملک کے دلوں کی دھڑکن بانی پی ٹی آئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
پاکستان کے نوجوان اوپنر سائم ایوب ایشیا کپ 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے باعث کرکٹ مداحوں اور ماہرین کے نشانے پر ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وہ صرف 2 گیندوں پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، جو ان کے پچھلے چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں چوتھا ’ڈک‘ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
ایک سال میں 5 ’ڈک‘, سنجو سیمسن کے برابرسائم ایوب نے اس سال کھیلے گئے 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہو کر بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ سیمسن نے 2024 میں 13 میچز میں 5 بار صفر پر پویلین کی راہ لی تھی۔
Saim Ayub in the Asia cup so far:
0,0,0
But but saar Babar Azam is the problem ???????? pic.twitter.com/LpYQMsNBYe
— INAYAT⁵⁶ (@Inayatt__56) September 17, 2025
اس فہرست میں سب سے آگے زمبابوے کے رچرڈ نگراوا ہیں، جنہوں نے 2024 میں 20 میچز میں چھ ڈک درج کیے تھے۔
ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ڈک (ٹی ٹوئنٹی آئیز): رچرڈ نگراوا (زمبابوے) – 6 (2024) حسن نواز (پاکستان) – 5 (2025) سنجو سیمسن (بھارت) – 5 (2024) سائم ایوب (پاکستان) – 5 (2025) پاکستان کے لیے بدترین فہرست میں جگہسائم ایوب کے اب 44 اننگز میں 8 ڈک ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ڈک کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 84 میچز میں 10 بار کھاتہ نہیں کھولا۔
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ڈک (ٹی ٹوئنٹی آئیز): عمر اکمل – 10 ڈک (84 میچ) شاہد آفریدی – 8 ڈک (90 میچ) سائم ایوب – 8 ڈک (44 میچ) مسلسل ناکامیاں، ایک اور ریکارڈ کے قریبایشیا کپ میں سائم ایوب نے عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف لگاتار 3 میچز میں صفر پر آؤٹ ہو کر ایک عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔
اس سے قبل انڈرے فلیچر (ویسٹ انڈیز، 2009) اور محمد حفیظ (پاکستان، 2012) بھی بطور اوپنر تین لگاتار ڈک کا شکار ہو چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے ہی بیٹر عبداللہ شفیق چار لگاتار ڈک کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ڈک صائم ایوب صفر کرکٹ